ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالیے۔

کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کریں۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان ڈونیتھ ویلانگے نے کہا کہ پاکستان کو کم ازکم ہدف تک روکنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایمرجنگ ایشیاکپ؛ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان اسکواڈ

کپتان محمد حارث، صائم ایوب، محمد طیب طاہر، صاحبزادہ فرحان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم، مبصر خان، عماد بٹ، محمد وسیم جونئیر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں