اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر حارث رؤف کی مہندی کی تصویر ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔
اسٹار باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے عموماََ دولہا بارات کے دن گھوڑی پر سوار ہوکر اپنی دولہنیا کو لینے پہنچتا ہے تاہم حارث بارات سے قبل ہی گھوڑی پر سوار ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گھوڑی پر سوار اپنی مہندی کے فنکشن میں دھماکے دار انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Haris Rauf makes a stunning entry on his Mehndi night! #harisrauf #harisraufwedding #harisraufmehndi #wedding #weddinggoals #harisrauffanclub pic.twitter.com/T1mqlsfqm0
— RASALA.PK (@rasalapk) July 5, 2023
یہی نہیں بلکہ حارث رؤف گھوڑے کے بعد ہیوی بائیک پر بھی سوار ہوئے وہ ڈھول کی تھاپ اور پٹاخوں کی گھن گرج کے ساتھ مہندی کے فنکشن میں پہنچے۔
کچھ عرصہ قبل ماڈل اور اپنی بچپن کی دوست مزنا مسعود ملک کے ساتھ نکاح میں بندھنے والے حارث رؤف کل بروز جمعہ اپنی دلہن کو رخصت کر کے گھر لائیں گے۔
حارث رؤف نے مہندی کی تقریب کیلئے ہرے رنگ کا کُرتا اور پا جامے کا انتخاب کیا جبکہ انہوں نے اپنے دائیں بازو پر سفید رنگ کا امام ضامن بھی باندھ رکھا ہے۔
حارث رؤف کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
The post حارث رؤف کی مہندی، گھوڑے پر سوار ہوکر انٹری دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل