اسلام آباد: کئی روز سے نانگا پربت پر پھنسے ہوئے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کےد وران بیمار ہوکر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹرآصف بھٹی بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔
سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا ہے کہ کل پاک آرمی کی مدد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آصف بھٹی کو اسکردو لایا جائے گا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سی ایم ایچ اسکردو لے جایا جائے گا۔
آصف بھٹی نانگا پربت سرکرنے کی مہم کے دوران اسنو بلائنڈنیس اور فراسٹ بائٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ کرارحیدری کے مطابق انہیں نیچے اترنے میں مشکل پیش آرہی تھی اور ساتھی کوہ پیما اس سلسلے میں ان کی مدد کررہے تھے۔
The post نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل