کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور ارام کا وقفہ دینا ضروری ہے شاہد افریدی

 لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے بابر کو مات دی مگر ان کا حوصلہ بڑھایا، اسی لیے میڈیا کانفرنس میں وہ بڑے پْراعتماد نظر آئے، میری امام الحق اور سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی، کرکٹرز کو آئندہ 8ماہ میں مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے،اس لیے بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی بیٹی کی تقریب رخصتی میں بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز کی شرکت

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کیلیے یہ پلان اہم ہوگا کہ اگلے 8ماہ میں کس طرح کرکٹرز کی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے۔

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے کراچی میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شریک کرکٹرز بدھ کے روز سابق کپتان کے گھر گئے تھے۔ اس دوران اسنوکر کھیلتے ہوئے شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو شکست دی۔

The post کرکٹرز کا بیک اپ تیار رکھنا اور آرام کا وقفہ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں