گال ٹیسٹ میں جیت؛ بابراعظم نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گال ٹیسٹ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا شروع کردیا۔

گال میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، اس میچ میں سعود شکیل کی ذمہ دارنہ اننگز میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار کیا۔

کپتان بابراعظم نے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سائیکل میں جیت سے شروعات کرنا ایک اچھا سائن ہے، آگے مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا

ٹوئٹ میں بابراعظم نے سعود شکیل، آغا سلمان، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ سعود شکیل نے کئی شہرہ آفاق کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم دونوں اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے تھے اور انہوں نے محض 13 اور 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

The post گال ٹیسٹ میں جیت؛ بابراعظم نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں