اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کا ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ

جوہانسبرگ: فاسٹ بولر اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل نے ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ کرلیا۔

فاسٹ بولر اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کو بالترتیب مین اور ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ایوارڈز کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی، نورکیا اور شبنم اس سے قبل 2021 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، شبنم اسماعیل نے تیسری مرتبہ سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کاگیسو ربادا کو قرار دیا گیا، ٹیمبا باووما کو ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی ملی، ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ریزا ہینڈرکس قرار پائے، اْبھرتا ہوئے انٹرنیشنل کرکٹر گیرالڈ کوئٹزی کو قرار دیا گیا، سال کی بہترین گیند کرنے کا اعزاز کاگیسو ربادا کو حاصل ہوا۔

The post اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کا ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں