MrJazsohanisharma

ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، چین کو 1-2 سے شکست

سائنس

 چنئی: ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی۔

بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ محمد خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان کا کوریا کے ساتھ میچ 1-1 جبکہ جاپان کے ساتھ میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔

قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پانچواں میچ 9  اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

The post ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، چین کو 1-2 سے شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی