MrJazsohanisharma

امریکی جوڑی کی 914 کیچ پکڑ کر ریکارڈ واپس اپنے نام کرنے کی کوشش

سائنس

میسا چوسٹس: امریکا کی جگلنگ کرتب دِکھانے والی جوڑی نے 914 کیچ مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کرلیا۔

250 گینیز ورلڈ ریکارڈ سے زائد کے حامل ڈیوڈ رش اور 1975 میں ایم آئی ٹی میں جگلنگ کلب قائم کرنے والے آرتھر لیوبل نے 2018 میں ایک دوسرے کے برابر کھڑے ہوکر جگلنگ کرتے ہوئے 532 کیچ مکمل کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا۔

اس جوڑی کا ریکارڈ جرمنی سے تعلق رکھنے والے لُوکا فرڈمینگس اور جین ڈومِن  کی جوڑی نےاپریل 2021 میں  901 کیچ پکڑ کر توڑا تھا۔

بعد ازاں ڈیوڈ رش اور آرتھر لیوبل نے اپنا ریکارڈ واپس لینے کے لیے متعدد کوششیں کیں اور بالآخر 914 کیچ پکڑ کر ریکاڑد واپس اپنے نام کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم جوڑی کی جانب سے کوشش کے ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرائے گئے ہیں جس کا معائنہ کرنے کے بعد ادارے کی جانب سے ریکارڈ کے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

The post امریکی جوڑی کی 914 کیچ پکڑ کر ریکارڈ واپس اپنے نام کرنے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی