MrJazsohanisharma

وزیراعظم نے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعام دے دیا

37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو حکومتِ پاکستان نے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئین حمزہ خان کی ملاقات سے کی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔

اس موقع پر ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی، حمزہ کے ہمراہ انکے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش کا چیمپئن بن گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں، پاکستان کو دہائیوں کے بعد اسکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ جلد ہی اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینیئر عالمی ٹائٹل بھی جیتیں گے، میری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔

The post وزیراعظم نے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعام دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں