ہوم ورک کیوں نہیں کیا! ڈانٹ کھانے پر بچہ تھانے پہنچ گیا

چونگ کنگ: چین میں ایک دس سالہ لڑکے کو ہوم ورک نہ کرنے پر اپنی ماں کی ڈانٹ انتہائی معیوب محسوس ہوئی جس پر اس نے پولیس تھانے میں جاکر شکایت ’درج‘ کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ میں ایک 10 سالہ لڑکا زائد ہوم ورک کے بارے میں اپنی والدہ سے بحث کررہا تھا تاہم ماں کے زیادہ ڈانٹنے پر لڑکا گھر سے بھاگ گیا اور سیدھا مقامی تھانے میں شکایت کرڈالی اور خود کو یتیم خانے میں ڈلوانے کی بھی درخواست کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لڑکا یوبی کے ہیوکسنگ پولیس اسٹیشن میں داخل ہو رہا ہے اور دو پولیس والے اس سے بات چیت کر رہے ہیں۔ وہ گپ شپ شروع کرتے ہیں اور لڑکا انہیں بتاتا ہے کہ اسے اس کی ماں نے اپنا ہوم ورک پورا نہ کرنے پر ڈانٹا، اس لیے اس نے گھر چھوڑ کر یتیم خانے میں داخلے کی درخواست کی۔

افسروں کی جانب سے تھوڑا سا دلاسہ دینے کے بعد لڑکے نے انہیں اپنے والدین سے رابطے کی معلومات فراہم کیں جس پر پولیس نے اس والدہ سے رابطہ کیا۔ والدہ کا پولیس کو کہنا تھا کہ زائد ہوم ورک پر انہوں نے واقعی بچے کو ڈانٹا تھا لیکن انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کی وجہ سے ان کا بیٹا گھر سے بھاگ کر یتیم خانے میں جانے کا کہے گا۔

The post ہوم ورک کیوں نہیں کیا! ڈانٹ کھانے پر بچہ تھانے پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں