MrJazsohanisharma

پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی، سربراہ مصباح الحق ہوں گے

سائنس

 لاہور: پی سی بی نے مختلف امور پر مشاورت کے لیے ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پی سی  بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ سابق کپتان مصباح الحق ہوں  گے  جبکہ انہیں سابق کپتانوں انضمام الحق اور محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔

سی ٹی سی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

ڈومیسٹک اسٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔

کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔

 

The post پی سی بی نے مختلف امور پرمشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی، سربراہ مصباح الحق ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی