MrJazsohanisharma

تمیم اقبال کا ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

سائنس

بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بلےباز تمیم اقبال نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث انکی ایشیاکپ میں شرکت مشکوک ہے تاہم ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دیکھائی دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبرادار ہونے پر قائل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی درخواست پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

مقامی میڈیا سے ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اب ورلڈکپ تک بنگلادیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ موزوں کمبی نیشن بنگلہ دیش کیلیے دردِسر بن گیا

دوسری جانب تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ کپتانی چھوڑنے سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر جب بھی قومی ٹیم کیلئے موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے بات ہوئی تھی اور وہ میرے معاملے کو سمجھ گئی ہیں۔

The post تمیم اقبال کا ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی