MrJazsohanisharma

قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی

سائنس

 لاہور: قومی ہاکی ٹیم  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے  بھارت کے شہر چنائے پہنچ گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے  عمر بھٹہ کی قیادت میں  بھارت کے شہر چنائے پہنچ گئی۔

قومی ٹیم واہگہ بارڈر کراس کرکے امرتسر سے براستہ بنگلور چنائے پہنچی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان کی18 رکنی ٹیم کے ساتھ 7 آفیشلز ریحان بٹ، محمد ثقلین، دلاور بھٹی، حسیم خان، اینالسٹ ابوذر، مینیجر عمر صابر  اور سعید خان بطور آبزور ساتھ ہیں۔

ٹیم فزیو کو دستے کا حصہ نہیں بنایاگیا، فزیو کی خدمات کسی مقامی فزیو سے لی جاییں گی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک چنائے میں کھیلی جارہی ہے۔  پاکستان سمیت6 ممالک اس ایونٹ میں شریک ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ3 اگست کو ملائیشا کے ساتھ کھیلے گا، جبکہ بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 9  اگست کو ہوگا۔

قومی ٹیم کوریا، جاپان اور چین  کے خلاف بھی میچ کھیلے گی۔ بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 12 اگست کو ہوگا۔

The post قومی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے بھارت پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی