کولمبو: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
پیر کو کولمبو میں پاکستان کیخلاف ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 13,000 رنز مکمل کرلیے۔
انہوں نے یہ کارنامہ اپنی 267 ویں اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 321 ون ڈے اننگز میں یہ تاریخی اعزاز حاصل کیا تھا۔
پاکستان کیخلاف ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں ویرات کوہلی نے 94 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ویرات کوہلی نے اس میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کی 47 ویں سنچری بنائی۔
بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 435 اننگز میں 47 ون ڈے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 267 اننگز میں سینتالیس سنچریاں مکمل کی ہیں۔
The post ویرات کوہلی ون ڈے میں تیزترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل