ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی

نیو میکسیو: جنگل کے قریب پکنک مناتے خاندان کا بن بلائے مہمان سے واسطہ پڑ گیا۔

میکسیکو کے شمالی علاقے میں جانوروں کے لیے بنائے گئی قدرتی پناہ گاہ  میں پکنک مناتا ہوا خاندان اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اچانک ایک کالا ریچھ  ان کے دسترخوان پر آ گیا۔

کالے ریچھ کو اپنے ساتھ  دیکھ کر والدہ نے اپنے بچے کو ڈرنے اور چیخیں مارنے سے بچانے کے لیے اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے دئیے۔ اس دوران ریچھ ان کے دسترخوان پر دعوت اڑاتا رہا اور پھر واپس چلا گیا۔

ریچھ کی دسترخوان پر دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

The post ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں