عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ؛ مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پہلے عالمی ویٹرنز 40اوور کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق ان کے نائب ہوں گے۔

منگل سے کراچی کے مختلف میدانوں میں شروع ہونے والے ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ان میں پاکستان امریکا،کنیڈا، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں۔

پاکستان ویٹرنز ٹیم  میں سابق ٹیسٹ کپتان و ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی، محمد سمیع اور حسن رضا بھی شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پیر کی شب گورنر ہاوس میں ہوگی۔ سیمی فائنلز 30 ستمبر اور فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا آسٹریلیا اور کنیڈا کی ٹیموں نے  ہفتہ کو اوول گراونڈ، نیشنل اسٹیڈیم پر پریکٹس میچ کھیلا جبکہ  امریکی ٹیم نے کراچی جم خانہ گراونڈ پر پریکٹس کی۔

The post عالمی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ؛ مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں