آرکنساس: امریکہ میں ایک سات سالہ بچی نے ہیروں کی وادی سے ایک قیمتی ہیرا ڈھونڈ نکالا ہے اور یہ’کریٹرآف ڈائمنڈ‘ بھی کہلاتی ہے جو آرکنساس میں واقع ہے۔
ایسپن براؤن اپنی ساتویں سالگرہ پروالدین کے ہمراہ ہیروں کی وادی میں گئی جہاں معمولی رقم دے کر وادی میں موجود ہیرے تلاش کئے جاسکتے ہیں۔ خوش قسمت افراد کو یہاں سے ہیرے مل جاتے ہیں۔
ایسپن کو تھوڑٰی دیر بعد مٹر کی جسامت کی ایک چمکیلی شے دکھائی دی جو ’سنہرے براؤن رنگ‘ کا ایک ہیرا تھا۔ احتیاط سے اس کا وزن کیا گیا تو 2.95 قیراط نکلا۔ اس طرح 2023 میں آرکنساس سے ملنے والا یہ دوسرا سب سے بڑا ہیرا بھی ہے۔

ایسپن اپنے والدین کے ساتھ ہل چلائے گئے کھیت سے گزررہے تھے کہ انہوں نے کچھ دیر رکنے کا ارادہ کیا۔ اچانک وہ چھوٹی چٹانوں کے پاس گئی جہاں اس کی نظر اس ہیرے پر پڑی۔ انتظامیہ نے تصدیق کی کہ یہ ایک شاندار دریافت ہے جس کی مالک ایسپن ہے۔
The post سات سالہ بچی نے ہیروں کی وادی سے تین قیراط ہیرا ڈھونڈ نکالا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب