بابراعظم تیسری مرتبہ ’آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ‘ کا اعزاز لے اُڑے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023 کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ نامزد کردیا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مینز پلیئر آف دی منتھ کا تاج پہنایا گیا، بابر نے یہ اعزاز تیسری مرتبہ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلا مہینہ میری ٹیم اور میرے لیے غیر معمولی رہا کیونکہ ہم نے کچھ شاندار پرفارمنس دیں جبکہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ؛ بابراعظم، شاداب کے نام شامل

کپتان بابراعظم کو ایشیاکپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی لڑکیاں بھی بابراعظم کی فین نکلیں

ان کے علاوہ آئی سی سی نے گزشتہ ہفتے نائب کپتان شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

The post بابراعظم تیسری مرتبہ ’آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ‘ کا اعزاز لے اُڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں