پالی کیلے: بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیپال کے میچ کے دوران شائقین نے گوتم گمبھیر کو ٹرول کرنے کیلئے کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے تو گوتم گمبھیر غصے میں آگئے اور اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے شائقین کی طرف نازیبا اشارہ کیا۔
بعدازاں گوتم گمبھیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہاں کچھ پاکستانی لوگ بھارت مخالف اور کشمیر سے متعلق نعرے لگارہے تھے تو ایسی صورتحال میں وہاں کچھ تو جواب دینا چاہیے تھا یوں ہنستے ہوئے چلے جانا ٹھیک نہیں۔
Gautam Gambhir Shows Middle Finger To Fans Chanting 'Kohli, Kohli' at Pallekele stadium.
Effect of BJP culture !!
Sanskari log !! pic.twitter.com/7Z3rdRcFgf— Waris Pathan (@warispathan) September 4, 2023
گوتم گمبھیر کے دعوے کے برعکس ویڈیو میں واضح طور پر شائقین کو صرف کوہلی کوہلی کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پَا ہوگئے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاک بھارت میچ کے موقع پر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں بات چیت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔
گوتم گمبھیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے تھا۔ ہندوستانی ٹیم اسٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اُسے پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔
گوتم گمبھیر کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
The post گوتم گمبھیر آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل