تہران: پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے اپنے کم عمر ایرانی مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔
سعودی النصر کلب کے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے جہاں انکا ہزاروں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے روانگی کے دوران لوگ دیوانہ وار انکی بس کے ساتھ دوڑتے رہے جبکہ ہوٹل کے باہر بھی لوگوں کی بڑی تعداد اسٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود رہی۔
Ronaldo in Iran. Who ever Al Nassr are playing, they won’t have a single supporter in their own stadium tomorrow.pic.twitter.com/mpDCVQB43J
— H ⚽☠️ (@OrangeMentosSzn) September 18, 2023
ایسے میں ایک کمسن مداح کو پرتگالی اسٹار سے ذاتی طور پر انکے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کا موقع مل گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ رونالڈو کے کمسن مداح ایڈریان کی تہران کے اسپیناس پیلس ہوٹل کے باہر رونالڈو کو نہ دیکھ پانے کی وجہ سے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار استقبال
Cristiano Ronaldo in Iran!
– First Video: Before Arrival.
– 2nd Video; Arrival.
– 3rd Video: Meeting a kid fan who was sad he didn’t meet him at first!
– 4th Video; Fans took over the Hotel!Football will never witness another Mega Superstar . pic.twitter.com/E0EWYYTweq
— Buchi Laba (@Buchi_Laba) September 19, 2023
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد النصر کلب کے عہدیداروں نے ننھے مداح کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسکی ہوٹل میں رونالڈو کے ساتھ ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔ بچے کو ہوٹل میں رونالڈو کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں اسٹار فٹبالر نے ایڈریان کو خوشگوار موڈ میں گلے لگایا اور اسکے ساتھ بات چیت کی۔
The Beautiful Game ✨
It’s even more beautiful,
With The Greatest making a boy’s wish coming true
pic.twitter.com/Q1OKO9uvrd— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) September 18, 2023
رونالڈو نے اُسے ایک شرٹ تحفے میں دی اور تصویر بھی کھنچوائی۔ کمسن مداح جس نے النصر کی قمیض پہن رکھی تھی رونالڈو کے مشہور “Siu” جشن کی نقل کی جس پر رونالڈو ہنس پڑے۔
The post رونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کمسن مداح کی رونالڈو سے ملاقات کرادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل