ایشیاکپ؛ پاکستان کو آج بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہوگا

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں آج میزبان پاکستان کو سری لنکا چیلنج درپیش ہوگا۔

قومی ٹیم ایونٹ کے تیسرے میچ میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان دو میچوں میں 3 پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بھارت بھی اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں ایک تبدیلی

پاکستان نے اپنے پہلے میں نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بھارت کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک پوائںٹس اکتفا کرنا پڑا۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔

بنگلہ دیش کو سری لنکا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ افغانستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔

The post ایشیاکپ؛ پاکستان کو آج بنگال ٹائیگرز کا چیلنج درپیش ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں