MrJazsohanisharma

میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان کا حسن علی کو مشورہ

سائنس

  کراچی: قومی کرکٹر شاداب خان نے ایشیا کپ کے میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر حسن علی کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

شاداب خان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ہم اپنا اگلا میچ لاہور میں کھیل رہے ہیں۔ آئیے دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے مداح کتنے پرجوش ہیں۔ اپنے ساتھ جھنڈے لائیں، جذبہ لیکر آئیں، اپنی محبت لیکر آئیں۔ پاکستان زندہ باد

حسن علی نے شاداب کے اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھائی میں بھی آنا چاہتا ہوں میچ دیکھنے، مجھے ایک ٹکٹ مل سکتا ہے؟


شاداب خان نے حسن علی کو جواب دیتے ہوئے اپنے میں لکھا کہ برائے مہربانی آپ خود بھی ٹکٹ خریدیں اور دوسروں کو بھی ٹکٹ خریدنے کی ترغیب دیں۔ ایک مثال قائم کریں۔

حسن علی نے شاداب خان کے اس جواب پر رونے والے ایموجی کے ساتھ کہا ’’ یہ تو پھر کوئی یاری نہ ہوئی‘‘۔


واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بدھ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل سمیت باقی تمام میچز کولمبو میں شیڈول ہیں۔

پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ چکا ہے تاہم گروپ میچز مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر یہ طے ہوگا کہ سپر فور مرحلے میں کون سی ٹیم کا مقابلہ کس کے ساتھ ہوگا۔

The post میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان کا حسن علی کو مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ویب سائٹ کے بارے میں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی