ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 10 اوورز بغیر کسی نقصان 61 رنز بنالیے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کے ایل راہول کو شیرس ایر کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
The post ایشیاکپ؛ بھارتی اوپنرز کا پاکستان بولنگ لائن پر لاٹھی چارج appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل