لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین نے بابراعظم کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

  کراچی: ڈریسنگ روم میں لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ‌ بولرشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے دونوں کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بابر اعظم کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر میں بائیں ہاتھ کے پیسر نے ہارٹ ایموجی کے ساتھ ‘فیملی’ لکھا۔


ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستان ٹیم نے اب اپنی ساری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کر دی ہے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

The post لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین نے بابراعظم کیساتھ تصویر پوسٹ کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں