آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیم کی سلیکشن اور حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ بار کی عالمی چیمپئینز کو اگر ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں رہنا ہے تو جلد خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ اسمتھ، اسٹوئنس کا آؤٹ! تھرڈ امپائر پر تنقید مگر کیوں؟
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کیلئے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف مقابلہ آسان نہیں ہوگا، “میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ورلڈکپ میں کینگروز کا سفر ختم ہوگیا لیکن آئی لینڈرز کے خلاف مقابلہ بہت اہم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے میں 6 کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا
مائیکل کلارک نے کہا کہ جب ہم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف پرفارم نہیں کرسکے تو برصغیر میں ایشیائی کنڈیشنز پر پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ کیسے کریں گے؟۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقا 134 رنز سے کامیاب
سابق کرکٹر نے پیٹ کمنز کے ٹاس جیتنے کے بعد بالنگ کرنے کے فیصلے پر تنقید کی کہ کیوں ہمارے بیٹرز کو پہلے موقع نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 134 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افتتاحی میچ انہیں بھارت نے زیر کیا تھا۔
The post ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ سے شکست! مائیکل کلارک نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل