MrJazsohanisharma

پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور شروع کردیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور کیا گیا۔

کمیٹی نے موسم گرما میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ایبٹ آباد اسٹیڈیم کو موزوں قرار دیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکا اشرف کی کاوشوں کو سراہا۔

کمیٹی نے پلیئر ویلفیئراسکیم بجٹ میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء کو قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے تمام اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تزئین و آرائش پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران اسٹیڈیمز کے جنرل انکلوژرز میں مِسٹ فین کی تنصیب اور قذافی اسٹیڈیم لاہور و نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈیجیٹل اسکرین کی تبدیلی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

The post پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں