ورلڈکپ؛ افغانستان کی بھارت کیخلاف پہلی وکٹ جلد گرگئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے 6.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز بنالیے۔

دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ افغانستان کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، اہم میچ ہے جیت کے ساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اُترنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب افغان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ بھارت نے ایشون کی جگہ شاردل ٹھاکر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق فاروقی

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، ایشان کِشن، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج

The post ورلڈکپ؛ افغانستان کی بھارت کیخلاف پہلی وکٹ جلد گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں