وزرات بین الصوبائی نے ایک بار پھر پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وزرات کی جانب سے 11 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہےکہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلئے ریجنز اور محکموں کی نامزدگی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے جبکہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے اب تک مینجمنٹ کمیٹی نے کیا اقدامات کیے ہیں ان سے بھی آگاہ کیا جائے۔

وزرات کی جانب سے 5 جولائی سے اب تک کیے جانے والے تمام اخراجات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے جبکہ کوچز کی تقرری سمیت اہم عہدوں پر رکھے جانے والے ملازمین تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزارت بین الصوبائی رابطہ امور پی سی بی کے جلد انتخابات کی خواہاں

اسی طرح بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں سے کیے گئے کنٹریکٹس کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

خط کے مندر جات کے مطابق اگر کسی کوچ یا آفیشل کے خلاف کوئی انکوائری چل رہی ہے تو اس کے بارے میں بھی بتایا جائے۔ منسٹری کی جانب سے مطلوبہ رپورٹ فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post وزرات بین الصوبائی نے ایک بار پھر پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں