پی سی بی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس

 لاہور: پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی میگا ایونٹ کی کامیابی میں شائقین اور صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، ان کی موجودگی سے اسٹیڈیم کے ماحول میں گرمجوشی آتی اور مقابلوں کی عالمی سطح پرقدروقیمت میں اضافہ ہوتا ہے، غیر معمولی تاخیر پر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر آئی سی سی کو بار بار یادہانی کراتے رہے کہ ہوسٹ ایگریمنٹ کے تحت ویزوں کا اجرا ممکن بنانا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شائقین اور صحافی جلد بھارت میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔

The post پی سی بی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کیلیے بھارتی ویزوں میں تاخیر پر مایوس appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں