لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی ماں کو یاد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
نسیم شاہ کی لندن کے اسپتال میں بدھ کو کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے، اس بات پر وہ شدید غمزدہ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
نسیم شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی دوبارہ بولنگ شروع کرسکیں گے، نسیم شاہ کے تین سے چار ماہ تک ایکشن سے باہر رہنے کا امکان ہے۔
Naseem Shah recalling his late mother
#NaseemShah#WorldCup2023#CWC23pic.twitter.com/hufdv3UXzw
— Muhammad Shaban (@Shabanabbasi07) October 4, 2023
نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں اُس وقت انتقال کرگئی تھیں جب فاسٹ بولر قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے ٹور پر تھے جہاں انہوں نے اپنا پہلا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنا تھا تاہم انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے پہلے ہی انہیں زندگی کے سب سے بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نسیم شاہ اپنی والدہ کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کرپائے تھے۔
The post نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل