کولکتہ: سابق کرکٹر وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی چیٹ لیک کرنے والوں پر برس پڑے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بابر اعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔
Ya kya Karna ki koshish kar raha ho aap loog??? This is pathetic !!!
Khush ho gaya aap loog. Please leave @babarazam258 alone . He’s an asset of Pakistan Cricket @TheRealPCB @ARYNEWSOFFICIAL @Salman_ARY https://t.co/pcM90yUGqy— Waqar Younis (@waqyounis99) October 30, 2023
وقار یونس کا بابر اعظم کی چیٹ دکھانے والے چینل ، چینل کے مالک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ خوش ہوگئے آپ لوگ۔ براہ مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں۔ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔
پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی کے چئیرمین اور اعلیٰ عہدیدار کپتان بابر اعظم کے مسیجز کا جواب نہیں دے رہے جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
The post بابر اعظم کی چیٹ لیک کرنے پر وقار یونس برہم appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل