کوہلی پر تنقید کیوں کی؟ خواتین مداحوں نے رپورٹر کی چپل سے پٹائی کردی

بھارتی مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مداحوں نے اخبار کے دفتر دھاوا بول دیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 95 رنز کی اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی پر اخبار میں تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اہم میچ کے دوران کوہلی نے انفرادی ریکارڈ بنانے کیلئے سست روی سے بیٹنگ کی اور خود غرض قرار دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کوہلی کی کچھ خواتین مداحوں نے اخبار کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے رپورٹر کی ’’چپل‘‘ سے پٹائی بھی کردی جبکہ اخبار کے ملازمین سے اسٹار کرکٹر کے بارے میں ایسے الفاظ پر معافی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی کے ریکارڈ پر بات کرنا پروگرام ہوسٹ کو مہنگا پڑگیا

دوسری جانب کوہلی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اخبار کے بائیکاٹ کی مہم چلارکھی ہے۔

The post کوہلی پر تنقید کیوں کی؟ خواتین مداحوں نے رپورٹر کی چپل سے پٹائی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں