آئی سی سی ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلیںڈ کے خلاف 25 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنالیے۔
ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ راسی وین ڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم راسی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 جبکہ ریس ٹوپلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا پچ ابتداء میں بالرز کیلئے سازگار لگ رہی ہے کوشش ہوگی جلد وکٹیں لیکر جنوبی افریقا پر پریشر بڑھائیں۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور اٹکنسن پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ کرس ووکس اور سیم کرن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بوؤما وائرل بخار کے باعث میچ سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لیے انکی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر انگلش سائیڈ کو پریشر میں لائیں، انہوں نے کہا کہ ٹمبا بوؤما جگہ ریزا ہینڈرکس کو موقع دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، اٹکنسن، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، عادل رشید اور ریس ٹوپلی شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کا اسکوڈ
کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی
The post ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل