آئی سی سی ورلڈکپ کے 21ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہاردک پانڈیا کی جگہ ایشان کشن جبکہ سوریا کمار کی جگہ محمد شامی کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
The post ورلڈکپ؛ بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل