آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کو اَپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے بیٹ تحفے میں دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصویر شیئر کی، جس میں کپتان بابراعظم افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں پیش کررہے ہیں۔
پاکستان کے خلاف میچ میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی جارحانہ اوپننگ بلےبازی نے پاکستان بالرز اور فیلڈرز کو محتاط کردیا تھا، جس سے انہیں باآسانی رنز بنانے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف شکست؛ بابراعظم کی کپتانی پر سابق کرکٹرز نے سر پکڑ لیا
رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی۔
The post ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم نے افغان اوپنر کو بیٹ تحفے میں دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل