دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے شکست کا مزہ چھکنے کے بعد دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیکر باضابطہ طور پر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

انگلیںڈ کی دعوت پر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، ہدف کے تعاقب انگلش شیر محض 49 ویں اوور میں 253 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 64 اور ڈیوڈ ملان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی

دفاعی چیمپئین کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں شکست تھی، اس سے قبل انگلینڈ واحد میچ بنگلادیش کے خلاف جیتنے میں کامیاب ہوسکا۔

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے ابتک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 6 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

The post دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں