قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 جبکہ حارث روف نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف
اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز نے ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 401 رنز بنائے۔
The post حارث، شاہین ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل