ملیے بھارت کے الہ دین اور اس کے جادوئی قالین سے

گروگرام: الہ دین اور اس کا جادوئی قالین ہمیں محظوظ کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہتے۔لڑھکپن کے دوران ہم میں سے اکثر اس جادوئی قالین پر سوار ہونا چاہتے تھے۔ اسی خواہش کو ایک بھارتی شہری نے حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی ہے۔

بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے کیون کول الہ دین کی طرح کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں اور اس کی نقل اتارتے ہیں۔ انہیں اکثر سڑکوں پر اپنے ’جادوئی قالین‘ پر گھومتے اور راہگیروں کو سلام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جہاں لوگ کیون کول کے اس انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں لوگوں کو ان کے قالین کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جو بظاہر ہوا میں اُڑ رہا ہے اور انکے اشارے پر چل رہا ہے۔

Reddit پر شیئر کی گئی ویڈیو میں الہ دین کے لباس میں ملبوس مسٹر کول دراصل سڑکوں پر اسکیٹ بورڈ پر سوار نظر ہیں جبکہ اسی انداز میں وہ ایک دکان سے آئس کریم لیتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے یہ کلپ جو اصل میں جنوری 2022 میں شیئر کیا گیا تھا،Reddit  پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔

The post ملیے بھارت کے الہ دین اور اس کے جادوئی قالین سے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں