’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے! اسکے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی ٹرافی کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹر کے رویے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

مقامی سائٹ سے گفتگو کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی سوال کیا گیا کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں جیت کے بعد مچل مارش کے ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر کیا کہیں گے، جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے، جسے اٹھانے کا ہر کرکٹر خواب دیکھتا ہے! اس چیز کے ساتھ ایسا سلوک مجھے اچھا نہیں لگا۔

مزید پڑھیں: ’’بھائی! ٹرافی کا کچھ احترام کریں‘‘ اروشی کا مارش پر طنز

انہوں نے کہا کہ عام طور پر گیند باز گراؤنڈ پر پہنچ کر پچ کا معائنہ کرتے ہیں تاہم میں میچ سے قبل پچ کو دیکھنے پر ترجیع نہیں دیتا، کیوں اس سے آپ پر غیر ضروری دباؤ آتا ہے۔

مزید پڑھیں: مچل مارش کا ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ

قبل ازیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کی تھی جبکہ بھارتی میڈیا سمیت صارفین نے آئی سی سی سے کرکٹر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران محمد شامی نے 7 میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 24 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

The post ’’جس ٹرافی کیلئے ہر ٹیم مقابلہ کرتی ہے! اسکے ساتھ ایسا سلوک اچھا نہیں‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں