دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سمیت زمان خان اور اسامہ میر کو بگ پیش لیگ کیلئے تاحال این او سی جاری نہیں کیا۔
آسٹریلیا میں شیڈول بگ پیش لیگ کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا، ایونٹ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کو ایک مرتبہ پھر میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنی ہے تاہم بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
حکام کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو شرکت دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن معاملہ زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، بورڈ کا دو ٹوک اعلان
غیرملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیے جانے کا امکان ہے۔
حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی ظاہر کی تھی، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران انکے رویے سے نالاں ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا، حارث کی دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
واضح رہے کہ حارث رؤف اور اسامہ میر میلبرن اسٹارز اور زمان خان کا سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ ہے۔
گزشتہ روز ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشید کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ٹیم تیار نہیں کریں گے تو ہر کوئی صرف ٹی20 کھیلنا چاہے گا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ہر کھلاڑی کیلئے ضروری ہے کہ جب پاکستان ٹیم کے لیے آواز دی جائے تو وہ تیار ہو۔
مزید پڑھیں: بگ بیش؛ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کی خدمات حاصل
عالیہ رشید نے کہا کہ صرف 4 اوورز تک خود کو محدود کرلینا، مناسب نہیں، اگر آپ میں قابلیت ہے تو ہر فارمیٹ میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔
بورڈ کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بگ بیش لیگ کیلئے حارث کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔
The post کیا پی سی بی حارث کو بگ پیش لیگ کیلئے این او سی دے گا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل