احمد آباد: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔
Ricky Ponting on Fox Cricket:
“This is a win of justice against cricket mafia. Your money and power is still not winning World Cups for you. How embarrassing.”
Ponting owned India and BCCI pic.twitter.com/pc5LnseQi7
— ASG (@ahadfoooty) November 19, 2023
رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔
رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا۔ بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔
The post یہ کرکٹ مافیا کیخلاف انصاف کی جیت ہے، سابق آسٹریلیوی کپتان appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل