سابق اٹارنی جنرل پی سی بی کے چیف الیکشن کمیشن مقرر

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر نامزد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انور حق کاکڑ کی منظوری کے بعد سابق اٹارنی جنرل کو آئندہ 3 ماہ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شاہ خاور کی مدت ملازمت 4 فروری 2024 کو ختم ہو جائے گی، جو پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کی آخری تاریخ ہے۔

مزید پڑھیں: وزرات بین الصوبائی نے ایک بار پھر پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی

وزارت کے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریجنز اور بورڈ چیئرمین کے الیکشن کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، بورڈ سربراہ کا انتخاب انکی مدت ملازمت کے آخری روز 4 فروری 2024 کو ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

The post سابق اٹارنی جنرل پی سی بی کے چیف الیکشن کمیشن مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں