سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈوین براوو کے بھائی نے بڑا اقدام اٹھالیا

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈوین براوو کے بھائی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے باوجود سلیکٹ نہ ہونے پر بڑا اقدام اٹھالیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈوین براوو کے بھائی ڈیرن براوو نے انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے سلیکٹرز کی جانب سے منتخب نہ کرنے پر کھیل سے دوری بنائے رکھنے کا اعلان کردیا۔

سال 2023-24 کے سیزن میں ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے کرکٹ میں 83.20 کی اوسط سے 416 رنز بنائے اور سر فہرست رہے تاہم اسکے باوجود سلیکٹرز نے انہیں انگلیںڈ کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ’’سیمی فائنل میں دھونی کا رن آؤٹ! آج تک بھارتی فینز نفرت بھری ای میلز کرتے ہیں‘‘

ڈیرن براوو نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کرکٹ سے کچھ عرصے کیلئے دوری بنائے رکھنا چاہتا ہوں، کیرئیر کے اس مرحلے پر کھیل سے دور ہونا آسان نہیں، مجھے اپنی صلاحیت پر یقین ہے، جلد بین الااقوامی کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا

سال 2009 میں ویسٹ انڈیز کیلئے ڈیبیو کرنے والے کرکٹر نے 56 ٹیسٹ، 122 ون ڈے اور 26 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان اور ڈیرن کے بھائی نے سلیکٹرز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ٹیم منتخب کرنے میں بے ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ بعدازاں دونوں ٹیمیں 12 سے 21 دسمبر تک 5 ٹی20 میچز کھیلیں گی۔

The post سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈوین براوو کے بھائی نے بڑا اقدام اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں