مسٹر 360 کے نام سے مشہور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ انگلش فاسٹ بولر سیم کرن کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پرفارمنس سے زیادہ رقم کی گئی ہے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق جنبوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ پنجاب کنگز کو انگلش فاسٹ بولر سیم کرن کو ریلیز کردینا چاہیے تھا، وہ بغیر پرفارمنس زیادہ رقم لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل 2023 کی ڈرافٹنگ میں سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.5 کروڑ روپے کی بھاری رقم میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم وہ مہنگے بولر بن کر ابھرے اور 14 میچوں میں سیم کرن نے صرف 10 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
مزید پڑھیں: غلط کھلاڑی کی خریداری! پریتی زنٹا کی فرنچائز کا وضاحتی بیان جاری
مجموعی طور پر سیم کرن نے اپنے آئی پی ایل میں 46 میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 35.33 کی اوسط اور 9.52 کی اکانومی ریٹ سے 42 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ 143.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 613 رنز بھی بنائے ہیں۔
The post آئی پی ایل2024؛ سیم کرن پرفارمنس سے زیادہ ’’پیسہ‘‘ بنارہے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل