آسٹن: امریکا میں ایک شخص نے اپنی فٹبال ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے اسپورٹ کا مخصوص یونیفارم پہن کر میراتھن دوڑ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہری برائن گولڈ اسمتھ امریکی فٹبال کے مکمل یونیفارم میں میراتھن دوڑ لگائی اور عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنی پسندیدہ فٹ بال ٹیم کو سپورٹ کیا۔
برائن نے آرلنگٹن رینیگیڈز ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 گھنٹے، 29 منٹ اور 30 سیکنڈ تک دوڑ لگائی۔
گولڈ اسمتھ نے اس قبل بنائے گئے فٹبال یونیفارم میں ملبوس میراتھن کا پچھلا ریکارڈ توڑا جو 2019 میں آسٹریلوی شخص الیسٹر کیلٹی نے 3 گھنٹے، 33 منٹ اور 42 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔
گولڈ اسمتھ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ میں ایک طویل عرصے سے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل کرنا چاہتا تھا، ایک دو کوششیں ناکام ہوئیں تاہم اس بار بالآخر کامیاب ہوگیا۔
The post امریکی فُٹبال کے یونیفارم میں میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب