ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بالرز نے ’’بابراعظم‘‘ کا خوف پال لیا

آسٹریلوی بالرز ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھنے لگے۔

کینگروز کے کپتان پیٹ کمنز نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انکی بیٹنگ تکنیک اور کمزوریاں نہ ہونے کی وجہ سے وہ میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بابراعظم کی ٹیم میں موجودگی حریف ٹیم کیلئے کسی مشکل سے کم نہیں، وہ ایک بہترین کرکٹر ہیں اور میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار‘‘

فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے بھی سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ بابراعظم کی پرائز وکٹ کو جلد از جلد حاصل کرسکوں۔

نیتھن لائن نے بابر اعظم کو ایک غیر معمولی باصلاحیت کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے سامنے پرفارم کرکے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے، دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ ایک مشکل کڑی ہوں گے جن نے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئپین شپ کا حصہ ہیں۔

The post ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بالرز نے ’’بابراعظم‘‘ کا خوف پال لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں