پرتھ ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو جال میں پھسانے کی کوشش شروع کردی۔
پچ کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کیلئے پچ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، ایشین ٹیموں کیلئے پرتھ کی پچ پر ہمیشہ سے باؤنس رہتا ہے، اس پچ میں بالرز اور بیٹرز دونوں کیلئے بہت کچھ ہوگا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ پچ کی تیاری کچھ مختلف انداز میں کی گئی ہے تاہم لمبے فارمیٹ کیلئے یہ اچھی پچ ہے۔
مزید پڑھیں: ‘‘ابرار احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے’’
آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ میں باؤنس بھی ہوگا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے آغاز میں سیم موومنٹ بھی ہوگی، ہم ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بالرز نے ’’بابراعظم‘‘ کا خوف پال لیا
انہوں نےکہا کہ پاکستان میں ہمیں جو پچز ملی تھیں ان میں زیادہ باؤنس اور پیس نہیں تھا ، ایشیا میں کھلاڑیوں کو زیادہ باؤنس اور پیس نہیں ملتا۔
The post پرتھ ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کے شکار کیلئے جال بچھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل