قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر زمان خان نے لیگ اسپنر شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویئں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سینزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کیں تھی، اس فہرست میں سابق فاسٹ بولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف نے 60، 60 وکٹیں لیں تھی۔
مزید پڑھیں: میلبرن کی مسجد میں رضوان کے درس دینے کی ویڈیو وائرل
میلبرن اسٹارز کے خلاف اہم معرکے میں 22 سالہ فاسٹ بولر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ میچ میں زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لیں تھیں۔
مزید پڑھیں: بگ بیش؛ زمان 3 وکٹیں اڑاکرمیچ کے ہیرو، میکسویل کوبھی بولڈ کیا
میلبرن اسٹارز پہلی اننگز میں 172 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 18.2 اوورز میں کامیابی سے حاصل کرلیا۔
زمان خان نے 6.00 کے اکانومی ریٹ سے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔
The post بگ بیش لیگ؛ زمان خان نے شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل