قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر دانش کنیریا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے نام کو شامل نہیں کیا تھا۔
سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں 5 میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا، میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وسیم اکرم آسٹریلیا میں قومی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جنہوں نے 9 میچوں میں 2405 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں شکست! قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اس فہرست میں سابق وزیراعظم اور فاسٹ بولر عمران خان کا دوسرا نمبر ہے جو 13 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں اقبال قاسم، سرفراز نواز، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور محمد آصف شامل ہیں۔
Just look at the audacity of Pakistan Cricket Board. I took 24 wickets in 5 matches in Australia but they removed my name from the list. The living example of sheer discrimination against me. pic.twitter.com/HhkamhdFMc
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) December 23, 2023
The post آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں! دانش کنیریا فہرست میں نام نہ ہونے پر بھڑک اُٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل