’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے حوالے سے دلچسپ بیان دیدیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بہت اچھا رہا، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے سیکھنے کو ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر ’’کیوی کرکٹر‘‘ کو نشانے پر رکھ لیا

گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کیلئے پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے۔

آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ برس وہ 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں نیلام ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ میں میلبرن اسٹارز کی قیادت کریں گے۔

The post ’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں